نئى دہلى،19 دسمبر (يو اين آئى)شاہى جامع مسجد کے امام سيد احمد بخارى نے پشاور کے آرمى اسکول ميں طالبان کے دہشت گردانہ حملے کى شديد مذمت کرتے ہوئے آج کہاکہ اسکو ل کے معصوم بچوں کا قتل کرنے والے لوگ اور تنظيميں اسلام کے نا پر دھبہ ہيں۔
امام بخارى نے نماز جمعہ سےقبل اپنے خطاب ميں کہاکہ آج کى دنيا ميں کچھ ايسے
لوگ ہيں جو پتھر دل ہونے کے ساتھ ساتھ انسانيت کے قاتل بھى ہيں، جن کے چہروں سے تو لگتا ہےکہ وہ مسلمان ہيں ليکن ايسے لوگ اور ايسى تنظيميں اپنى مذموم حرکتوں کى وجہ سے انسانيت کے نام پر دھبہ ہيں، جنہيں انسانوں کا خون بہاکر اور قتل عام کرکے ذہنى سکون ملتا ہے۔ ايسى حيوانيت کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہى ہوسکتا ہے۔